ہم مسلمانوں کو اب وحدت کی طاقت دیجئے

فاطمہ ضابط بینش

وہ عرب کی سرزمین اور وہ جہالت قوم کیآپ کی قربانیاں اور وہ عداوت قوم کیتھی تباہی کی طرف دنیا حقیقت بھول کےاپنے گلش دیئے ان کو حسیں ہر پھول کےآپ پر بھیجے ہیں رب نے کتنے صلوات و سلامجاہل و گراہ کو بھیجا ہے نیکی کا پیامبے کسوں کو آپ سے ملتا ہے عزت کا جہاںہے مسلمانوں کی دنیا آپ کی سے اسماںہے مسلمانوں کے دل میں ایک طاقت آپ سےہر پریشانی میں آفت میں ہے ہمت آپ سےآپ کی ہے جستجو ہر دم میرے احساس کوجو عمل بھی مجھ سے ہو وہ آپ کی راہوں میں ہوفخر ہے اللہ کو بھی آپ کی وہ ذات ہےآسمان پر گونجتی صلوات ہی صلوات ہےبھیجتے ہیں سب ملائک آپ پر صلوات ہییہ درود ان کی مسرت اور خوشی ہے یا نبیاے نبی اللہ کے گھر یہ سفارش کیجئےہم مسلمانوں کو اب وحدت کی طاقت دیجئےپیکر اسلام زخمی اور ہم ہیں بے خبردیجئے آنسو میں ہماری یا نبی اب تو اثرآنسؤوں کے ساتھ آنکھوں سے یہ خون دیل بہےدل ہمارا ہو نا غافل اور نظر روشن رہےنیند ہے گہری یہ غفلت کی ہماری یا نبی  بڑھ گئی اسلام کی اب بے قراری یا نبیہوں نہ کم یہ حوصلے ہم کو دعا یہ دیجئےپیکر اسلام کی آقا حفاظت کیجئےآپ ہی کی راہ پر ہوں گامزن ہم یا نبیختم ہوجائیں ہمارے جو بھی غم ہوں یا نبی

۔۔۔۔۔۔۔

/110